Skip to content
Babussalam.pk is a Largest online Islamic store in Pakistan providing Authentic Islamic books. For Order/Info Please Call / WhatsApp us on 0305 4411666.
  1. Home
  2. Best Publisher Books
  3. Qalam kay Ansoo 1/2 Volset قلم کے آنسو 1/2 جلد
Best Publisher Books

Qalam kay Ansoo 1/2 Volset قلم کے آنسو 1/2 جلد

0 Review(s) New 10 In Stock
PKR 2000
SKU: 200100544

Size

  • 14x21
Free shipping over Rs. 2,500 Authentic editions Cash on delivery Secure checkout

Estimated Shipping Time: 2 days

Report This Item

اللہ تعالی نے انسان کی فطرت ہی کچھ ایسی بنائی ہےکہ قصے، واقعات اور داستانیں اس پر فورا اثر انداز ہوتی ہیں جبکہ فلسفیانہ موشگافیاں ہزاروں میں سے چند ایک کی طبیعت کو تو راس آ سکتی ہیں لیکن عام انسان کے طبیعت وفطرت عموما اس سے گریزاں ہی رہتی ہے۔یہی وجہ ہے کہ اللہ تعالی نے انسان کی اس فطرت کو سامنے رکھتے ہوئےقرآن مجید میں بے شمار قصے اور واقعات بیان کئے ہیں۔نبی کریم ﷺنے اپنے فرمودات میں پہلی قوموں کے متعدد واقعات بیان کئے ہیں۔ان سچے قصوں کا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ انسان اچھے کردار کو اپنانے کی کوشش کرتا ہے اور برے کردار سے اپنے آپ کو بچاتا ہے۔زیر تبصرہ کتاب" قلم کے آنسو " جماعت الدعوہ پاکستان کے مرکزی رہنما اور پاکستان کے معروف کالم نگار محترم جناب طاہر نقاش صاحب کی کاوش ہے، جس میں انہوں نے جماعت کے ہفتہ وار چھپنے والے اخبار غزوہ میں تعاقب کے نام سے چھپنے والے اپنے کالمز کو ایک جگہ جمع فرما دیا ہے۔
اللہ تعالی نے موصوف کو رواں قلم اور شستہ تحریر کی صلاحیتوں سے نوازا ہے۔آپ نے اپنے ان کالمز میں معاشرتی مسائل کی نشاندہی کی ہے اور ان کالمز کو پڑھ کر بے شمار لوگوں نے اپنی اصلاح کی اور سیدھے راستے پر چلنا شروع کردیا۔آپ کے یہ کالم قارئین غزوہ میں انتہائی مقبول ومعروف تھے۔ ان کالمز کی اسی مقبولیت کی بناء پر انہیں ایک جگہ جمع کردیا گیاہے۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مولف موصوف کی اس محنت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے


Weight (kg):     1.2kg
Publisher:   Darullblagh publishers                   
Author:   Mohammad Tahir Naqqash                   

Language:  Urdu
Book Color:   1 Color
Age Groups:  All Age 
Pages:    910



Shipping and return information will appear here.

0.0

0 Review(s)

No Review Found.


To Comment